لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے 2شہروں میں پراجیکٹ شروع

لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے 2شہروں میں پراجیکٹ شروع

  

حاصل پور،اوچشریف (نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)حاصل پور کی معروف سماجی شخصیت محمود اقبال چوہدری کی طرف سے صوبائی وزیر بیت المال سوشل ویلفیئر پنجاب یاور عباس بخاری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اس موقعہ پر عشائیہ سے صوبائی وزیر یاور عباس بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اپنے پانچ سال پورے کریں گے ان کی کارکردگی بہترین ہے پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی اراضی قبضہ گروپوں لینڈ مافیا سے(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 آزاد کرائی ہے حکومت بے گھر افراد کے لیے مکانات فلیٹس بناکر دے رہی ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی صورت حال کے بارے میں انھوں نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ داری چور گروپ شامل ہے جو مصنوعی مہنگائی کرکے اشیائے خورد و نوش کی قلت پیدا کرکے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں حکومت یوٹیلٹی سٹوروں رمضان بازاروں اور سستے بازاروں میں کم قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اور یوٹیلٹی سٹوروں کی نجی شعبہ میں فرنچائز بھی دی جارہی ہے محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کی طرف سے لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے لاہور اور اٹک میں پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس سے لاکھوں نوجوان مستفید ہورہے ہیں یہ پراجیکٹ جلد ہی دیگر علاقوں میں بھی شروع کیا جا رہا ہے ہم مستحق لوگوں میں چند ہزار کی امداد دینے کی بجائے ان کو مستقل طور پر اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کے لیے اپنا کاروبار کرنے کے لیے امداد کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے زیر نگرانی ہنر مند افراد پیدا کیے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں جاری تناو میں سینٹ الیکشن کے بعد بہتری آئی ہے عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا تھا وہ پانچ سال پورے کریں گے انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کے کبھی بھی امیدوار و خواہش مند نہی رہے ہیں وہ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے حکومت گرانے کی بجائے یہ خود دھڑام سے گر گئے ہیں اس موقع پر سید علی زین بخاری حاجی محمد شفیع انجم وائس چیرمین پلدیہ منظر حفیظ تحصیلدار جمشید اختر ڈی ایس پی سجاد خاں غازی خنانہ وائس چیرمین بیت المال فیاض کھوکھر ظہیر عباس جوجی شیخ محمد عمران اسلم چوہان شکیل بھٹی ملک عبدالرشید ذوالفقار علی قائم خانی چیرمین مرکزی انجمن تاجران محمد امتیاز جوئیہ چیف آفیسر بلدیہ محمد افضل گل ایم پی اے محمد اشفاق رامے چیرمین بلدیہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔جبکہ  حکومت پنجاب نے عام آدمی کی خدمت کے لئے بیت المال سے وافر مقدار میں فنڈز جاری کردیئے ہیں جس سے غریب غربا کو ملنے والی امداد سے اپنا کاروبار کر سکیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری سے ایم پی اے شہزادہ محمد گزین عباسی کے قریبی ساتھی  محمد رفیع عباسی سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے بہت زیادہ وافر مقدار میں فنڈز جاری کردیئے ہیں جس سے غریب غربا میں سلائی مشینیں اور ویل چیئر بہروں کے لئے اعلی سماعت اور پانچ لاکھ کے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے جائیں گے جس سے ملنے والی امداد سے غریب آدمی اپنا کاروبار کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتا ہے انشائاللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس دوران علی رضا شاہ بھی موجود تھے۔

یاور بخاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -