کرونا‘شہباز قلندر کاعرس ملتوی‘ صادق آباد میں عقیدت مندوں کا مظاہرہ
صادق آباد(نمائندہ خصوصی) سندھ حکومت کی طرف سے شہباز قلندر کا عرس ملتوی کردیا جس پر صادق آباد کے شہریوں میں سے عقیدت مندوں رانا تنویر زرگر،رانا محمد ارشد،خادم حسین جعفری،ملک حسن سونا،شفیق احمد،ندیم سومرو،ذیشان،اخترملنگ،قاسم علی،علی جعفری،(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
سبطین جعفری ودیگر نے پریس کلب صادق آباد کے سامنے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کی طرف سے عرس پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں گزشتہ سال بھی کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عرس نہیں ہوا تھا لیکن اس سال کورونا وائرس کی وباء اس حد تک نہیں کہ عرس کو ملتوی کیا جائے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ عرس پر لگائے پابندی کو ختم کیا جائے انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے مزارات کوایس او پیز کے ساتھ عوام کیلئے کھولا جائے۔
عرس ملتوی