کہروڑ پکا:طوفان کے بعد تحصیل  کونسل عملے کی من مانیاں‘100سے  زائد درخت فروخت کرنیکا انکشاف

کہروڑ پکا:طوفان کے بعد تحصیل  کونسل عملے کی من مانیاں‘100سے  زائد درخت فروخت ...

  

مسہ کوٹہ(نمائندہ پاکستان) تیز آندھی سے گرنے والے درختوں سے تحصیل کونسل عملے کی چاندی۔ لاکھوں مالیت کے درجنوں درخت مبینہ طور پر  غائب۔ کہروڑپکا اور مضافات میں حالیہ طوفان سے گرنے والے 100 سے زائد قیمتی درخت سرکاری عملے نے مبینہ طور پر(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 فروخت کردیے۔ تحصیل کونسل عملے کے مطابق صرف  26 عدد گرے ہوئے درخت اٹھا کر تحصیل کونسل آفس میں جمع کرائے گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ایک ایک سڑک پر 10 سے زائد درخت ٹوٹ کر گرے ہیں مجموعی طور پر تحصیل کونسل میں درختوں کی تعداد 100 سے زیادہ بنتی ہیں۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر سے مطالبہ کیا کہ سرکاری درختوں کی مبینہ بندر بانٹ کی تحقیقات کرائی جائے۔

طوفان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -