رحیم یار خان:دکانوں‘گھر پر قبضہ‘وزیر اعلیٰ  کا نوٹس‘شہریوں کا دھرنا‘ احتجاج پر انتظامیہ  حرکت میں آگئی‘بیوہ خاتون کو فوری ریلیف

رحیم یار خان:دکانوں‘گھر پر قبضہ‘وزیر اعلیٰ  کا نوٹس‘شہریوں کا دھرنا‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)بیوہ خاتون کے گھر اور دکانوں پر کیا گیا قبضہ وزیراعلی کے حکم پر رات گئے واگذار کروالیا گیا۔ ماڈل ٹان اے کے رہائشی چوہدری عثمان خالد چوہدری ندیم عرف ڈپٹی چوہدری افتخار وغیرہ نے ایک عدالتی حکم کی آڑ میں لنک روڈ کے ایک 9مرلہ گھر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
 اور دکانوں پر بیلف اور پولیس کی مدد سے قبضہ حاصل کر لیا۔ اس قبضے کے حصول کے دوران پولیس اور عدالتی عملے کو محلے داروں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں قبضے کے دوران کیا گیا تشدد اور خوف و ہراس پھیلانے والی ویڈیوز اتنی وائر ل ہوئیں کہ شام تک سینکڑوں لوگ اس بیوہ کی مدد کیلئے لنک روڈ پر آ کر دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔ نیز سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز وائرل ہوتی ہوئیں وزیراعلی تک جا پہنچیں اور آخر کاررات ایک بجے مقامی انتظامیہ نے تاجر رہنما ریجنل چیئرمین چیمبر آف کامرس و انڈسٹری حاجی محمد سلیم بھلر اور سرپرست اعلی پریس کلب قمراقبال جتوئی کے ذریعے سڑک پر دھرنا دیکر بیٹھی متاثرہ فیملی کے حوالے کردیا گیا۔ قبضہ گروپ کے ایک رکن کو مشتعل لوگوں نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے برہنہ کرکے پیٹاگھر دوبارہ واپس ملنے پر بیوہ خاتون اس کی بیٹی اور دیگر خواتین نے شکرانہ کے نوافل ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے محلے داروں شہرداروں اور حکام کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عدالتی عملہ اور پولیس میرے گھر کا سارا سامان اٹھا کر لے گئی ہے جس میں میری ایک بیٹی کا مکمل جہیز کا سامان پارجاتطلائی زیورات اور نقدی بھی موجودتھی جو مجھے فی الفور واپس دلائی جائے۔ رابطہ پر قبضہ کرنے والوں نے بتایا کہ ہمارا جائز قبضہ انتظامیہ نے زبردستی ختم کروایا ہے ہم انتظامیہ کو عدالت میں گھسیٹیں گے کیونکہ انتظامیہ نے توہین عدالت کی ہے۔
ریلیف