ملتان: مختلف علاقوں میں واردتیں‘ ملزمان نقدی‘ سامان سمیٹ کر فرار

ملتان: مختلف علاقوں میں واردتیں‘ ملزمان نقدی‘ سامان سمیٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے  ہیں پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ خبیب اور معشوق علی جانوروں کی خریداری کے لئے سبزی منڈی آئے جہاں نامعلوم افراد نے انہیں نشہ آور شے سونگھا کر بے ہوش کردیا ان کے جانور اور نقدی مالیتی 4 لاکھ 42 ہزار لے کر فرار ہو گئے۔تھانہ قطب پور کے علاقہ چونگی نمبر 22 پر نامعلوم افراد الیاس کی موبائل دکان میں گھسے اسلحہ کے زور پر نقدی لو ٹ کر فرار ہو گئے تھانہ گلگشت کے علاقہ لودھی(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
 کالونی پر نامعلوم مسلح افراد نے کار پر اہل خانہ کے ہمراہ جاتے یعقوب کو روکا اسلحہ کے زور پر 2 تولہ سونا اور نقدی لوٹ لی ملزمان نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور باآسانی فرار ہوگئے۔