کورونا سے نمٹنے کیلئے باتین کم، ویکسین کا زیادہ بندوبست کریں: پرویز الٰہی 

کورونا سے نمٹنے کیلئے باتین کم، ویکسین کا زیادہ بندوبست کریں: پرویز الٰہی 

  

 لاہور(آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کورونا سے نبٹنے کیلئے باتیں کم اور ویکسین کا زیادہ بندوبست کریں۔ خطے کے تمام ممالک سے پاکستان عوام کو ویکسین دینے میں سب سے پیچھے ہے۔مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔اگر بر وقت اقدامات نہ کئے گئے تو بہت سی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔انہوں نے مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار کے (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

بیٹے اور پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب طاہر خورشید کی بیٹی کی دعوت ولیمہ کے موقع پر دولہا دلہن کو مبارک باد دینے کے بعدموجودہ ملکی سیا سی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی،بے روز گاری کی وجہ سے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔عوام کو ریلیف نہ دیا تو آئندہ الیکشن میں مشکلات کا سامنا کر نا ہو گا۔ ایم این اے مونس الہٰی،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، شافع حسین، وزیراعظم کے معاونیں خصوصی شہباز گل، میاں عامر،ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، سینئر صحافی چودھری غلام حسین، قیصر بریارسمیت دیگر سیا سی و سماجی شخصیات نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

پرویزالٰہی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -