282نئے کیسز رپورٹ، 98افراد صحتیاب، جبکہ کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی: وزیر اعلٰی سندھ 

  282نئے کیسز رپورٹ، 98افراد صحتیاب، جبکہ کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی: ...

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 282 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 98 افراد صحتیاب ہوئے اور کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9140  نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 282 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص  کی شرح کا 3 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ آج کوئی بھی مریض اس وبا کا شکار نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 4491 ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ابتک 3271748 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 264888 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 98 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 255769 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 96.6 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 4682 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4337  اپنے گھروں میں قرنطینہ ہیں،8  آئسولیشن سینٹرز  میں ہیں اور 283 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 250 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 38 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 282 نئے کیسز میں سے 113 کا تعلق شہر کراچی سے ہے، جبکہ  ضلع وار اعداد و شمار اس طرح ہیں،  ضلع شرقی میں 50، حیدرآباد میں 35، لاڑکانہ  میں 26، جنوبی کراچی میں 24، ملیر میں 16، کورنگی میں 12، میرپورخاص میں 8، گھوٹکی، ٹنڈو محمد خان اور وسطی کراچی میں 7-7،  ٹنڈوالہیار اور عمرکوٹ میں 6-6، خیرپور میں 5، نوشہروفیروز، سجاول اور ضلع غربی میں 4-4، بدین، جیکب آباد، قمبر-شہدادکوٹ  اور شکارپور میں 3-3، جامشورو، سانگھڑاور نواب شاہ  میں 2-2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔  وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی عوام پر زور دیا کہ احتیاطی تدابیر اور کوویڈ19 سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں۔

مزید :

صفحہ اول -