لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پرسماعت آج ہو گی 

  لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پرسماعت آج ہو گی 

  

 لاہور(این این آئی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس  سرفرازڈوگرز کی سربراہی میں دوررکنی بنچ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواست پر آج(پیر) کے روزسماعت کرے گا۔ خواجہ آصف نے بیرسٹر حیدر رسول مرزا کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کیا جاچکاہے،نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی،الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔استدعا ہے عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -