کورونا انفیکشنز،بھارتی ریاست مہاراشٹر میں رات کے کرفیو کا نفاذ

کورونا انفیکشنز،بھارتی ریاست مہاراشٹر میں رات کے کرفیو کا نفاذ

  

 ممبئی (آئی این پی) بھارت  کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس  کے  نئے انفیکشنز کی ریکارڈ تعداد کے پیش نظر حکام نے  اتوار سے رات کے کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کا تجاری مرکز اور بہت زیادہ آبادی والا شہر ممبئی اسی ریاست کا دارالحکومت ہے۔ ممبئی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی سوا چھ ہزار کے قریب نئی انفیکشنز کی تصدیق ہو گئی تھی، جو کسی ایک دن میں گزشتہ مارچ سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ مجموعی طور پر بھارت میں گزشتہ روز مزید تقریبا تریسٹھ ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی۔ اس جنوبی ایشیائی ملک میں کل ہفتے کے روز کووڈ انیس کے مزید تین سو بارہ مریض انتقال کر گئے تھے۔

مہارشٹر کرفیو

مزید :

صفحہ اول -