پیپلزپارٹی کے پاس ایک ہی راستہ ہے پی ڈ ی ایم اجلاس میں وہ معذرت کرے ،رانا ثنا اللہ 

پیپلزپارٹی کے پاس ایک ہی راستہ ہے پی ڈ ی ایم اجلاس میں وہ معذرت کرے ،رانا ثنا ...
پیپلزپارٹی کے پاس ایک ہی راستہ ہے پی ڈ ی ایم اجلاس میں وہ معذرت کرے ،رانا ثنا اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس ایک ہی راستہ ہے پی ڈ ی ایم اجلاس میں وہ معذرت کرے ،پیپلزپارٹی اس عمل سے جڑی رہتی ہے تو اس کی راہیں پی ڈی ایم سے جداہیں ،یہ پی ڈی ایم کے اتحاد کے نفی ہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہاکہ ہم کہتے ہیں پی پی نے حکومتی اتحاد کو سہارالیکر پوزیشن حاصل کی ہے تو یہ سلیکٹڈ ہیں ،پیپلزپارٹی ثابت کردے وہ انڈیپنڈنٹ لوگ ہیں۔
رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی نے کئی بار تجویز دی پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنی چاہئے ،ق لیگ حکومت سے ہٹ جاتی ہے تووہ اقلیت میں چلے جاتے ہیں ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ووٹ جس سطح پر ہیں وہاں آٹھ دس کا فرق رہتا ہے،اس صورتحال کیلئے ضرورت ہے ق لیگ اتحاد کو چھوڑے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی بی اے پی کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں ،پی ڈی ایم کے ووٹوں سے لیڈر آف اپوزیشن بننا چاہئے ،جو صادق سنجرانی کے ساتھ ہیں انہیں حق نہیں وہ اپوزیشن لیڈر منتخب کرانے آجائیں ۔