سندھ ہائیکورٹ، بزرگ شہریوں کو علاج میں رعایت نہ دینے کیخلاف درخواست پرسیکرٹری سوشل ویلفیئراورچیئرپرسن سینئر سٹیزن کونسل طلب

سندھ ہائیکورٹ، بزرگ شہریوں کو علاج میں رعایت نہ دینے کیخلاف درخواست ...
سندھ ہائیکورٹ، بزرگ شہریوں کو علاج میں رعایت نہ دینے کیخلاف درخواست پرسیکرٹری سوشل ویلفیئراورچیئرپرسن سینئر سٹیزن کونسل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے بزرگ شہریوںکو علاج میں 25 فیصد رعایت نہ دینے کے خلاف درخواست پرآئندہ سماعت پر سیکرٹری سوشل ویلفیئراورچیئرپرسن سینئر سٹیزن کونسل کوطلب کرلیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بزرگ شہریوںکو علاج میں 25 فیصد رعایت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ آزادی کارڈ کا اجراآخری مراحل میں ہے،عدالت نے کہاکہ آپ لوگ جس طرح کام کررہے ہیں کبھی عملدرآمد نہیں ہوگا،ہسپتال اور ریلوے سمیت اہم اداروں میں الگ کاﺅنٹرز کیوں قائم نہیں ؟
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بزرگ شہریوں کا خیال کریں انہیں بڑی پریشانی کاسامنا ہے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری سوشل ویلفیئرکو طلب کرلیا،چیئرپرسن سینئر سٹیزن کونسل کوبھی 21 اپریل کو پیش ہونے کاحکم دیدیاگیا۔