ایک شخص کی دوران پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، ایئرہوسٹس کی حاضر دماغی اور بہادری نے 89 مسافروں کی جان بچالی

ایک شخص کی دوران پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، ایئرہوسٹس کی حاضر ...
ایک شخص کی دوران پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، ایئرہوسٹس کی حاضر دماغی اور بہادری نے 89 مسافروں کی جان بچالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنارس (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں دوران پرواز طیارے کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو ایئرہوسٹس نے بہ مشکل قابو کرکے 89 مسافروں کی جان بچالی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں دوران پرواز ایک مسافر اچانک اپنی سیٹ سے اُٹھا اور ایمرجنسی گیٹ کھولنے لگا۔ ایئرہوسٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کو دبوچ لیا اور دیگر عملے کو مدد کے لیے پکارا۔طیارے کے دیگر عملے کے پہنچنے تک ایئرہوسٹس نے مسافر کو قابو میں رکھا۔ عملے نے مسافر کو زبردستی سیٹ پر بیٹھا کر بیلٹ سے باندھ دیا اور جہاز کے کپتان کو اطلاع دی جس نے کنٹرول ٹاور سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت اور ایئرپورٹ سیکیورٹی کی مدد طلب کی۔
طیارے کی لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی نے مسافر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے۔ طیارے میں 89 مسافر سوار تھے جنہوں نے ایئرہوسٹس کی حاضر دماغی اور بہادری کی تعریف کی۔