کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کر نے والے خود کورونا کو ویلکم کر رہے ہیں،گورنر پنجاب

 کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کر نے والے خود کورونا کو ویلکم کر رہے ہیں،گورنر ...
 کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کر نے والے خود کورونا کو ویلکم کر رہے ہیں،گورنر پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہناہے کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کر نے والے خود کورونا کو ویلکم کر رہے ہیں،ماسک سمیت دیگر حفاظتی اقدامات نہ کر نا اپنی جان سے دشمنی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرورسے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی،اس موقع پر گورنرپنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیرعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان فلاحی ریاست بنے گا،نیاپاکستان ہاؤسنگ میں بلاتفر یق ہر ایک کو اپنا گھر ملے گا۔

 میاں محمود الرشید کاکہناتھاکہ نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم پرتیزی سے کام جاری ہے، ہاؤسنگ سکیم میں شفافیت کوہرصورت یقینی بنائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -