2023 میں بلاول بھٹوہی وزیر اعظم ہونگے، پی پی رہنمامنظور وسان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خوابوں کی تعبیر کے حوالے سے مشہورپیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم قائم دائم رکھنے کیلئے تمام پارٹیز متفق ہوں گی ،اختلاف کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ پی ڈی ایم ٹوٹے گی ،ان کاکہناتھا کہ میرا خیال ہے کہ 2023 میں بلاول بھٹوہی وزیر اعظم ہو نگے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے منظور وسان کے خلاف انکوائری سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا،نیب نے کہاکہ منظور وسان کے خلاف انکوائری ختم کرنے کیلئے معاملہ ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا ہے،سندھ ہائیکورٹ نے منظور وسان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے اثاثہ جات کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔