اسلام آباد ہائی کورٹ کا انسانی حقوق کمیشن کے ممبران کی تعیناتیوں کیلئے نیا اشتہار جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا انسانی حقوق کمیشن کے ممبران کی تعیناتیوں کیلئے نیا ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کا انسانی حقوق کمیشن کے ممبران کی تعیناتیوں کیلئے نیا اشتہار جاری کرنے کا حکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو دوہفتو ں میں نئی تعیناتیوں کا نیا اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس نے ڈائریکٹر جنرل قومی ادراہ ہیو من رائٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 

 تعیناتیوں کے حوالے سے جو اشتہار جاری کیا گیا ہے وہ آئین کی منشاکے ہی خلاف ہے،آپ نے تو آئین کی ساری منشاہی غلط کر دی،ہیومن رائٹس کمیشن اتنا اہم ادارہ ہے ایسا غیرمعمولی شخص خود درخواست تو نہیں دے گا۔ عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت نیا اشتہار جاری کرتے وقت متعلقہ آئینی شقوں پر سختی سے عمل کرے اوروزارت انسانی حقوق یقینی بنائے کہ عدالتی حکم کی کاپی کابینہ اجلاس میں رکھی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -