مشہور گانا ’منی بدنام ہوئی‘ نصاب میں شامل

مشہور گانا ’منی بدنام ہوئی‘ نصاب میں شامل
مشہور گانا ’منی بدنام ہوئی‘ نصاب میں شامل

  

لندن (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم ’دبنگ‘ کا مشہور زمانہ گانا ’منی بدنام ہوئی‘ برطانیہ کے سکول کے نصاب میں شامل کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے موسیقی کا نیا نصاب جاری کیا ہے جس میں بالی وڈ فلموں کے گانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،  انگلینڈ کے  سکولوں کے میوزک کے نصاب میں بھارتی گیت شامل کیے گئے ہیں جن میں ’سہیلا رے‘، ’جے ہو‘ اور فلم دبنگ کا آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی’ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ یہ گیت بھارتی میوزک کے حوالہ جات کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔یہ نصاب 15 میوزک ایجوکیشن سپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے ترتیب دیا ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ میں یہ گیت ’منی بدنام ہوئی‘ بطور آئٹم سانگ شامل کیا گیا ہے اور اس میں اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ نے ڈانس کیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -تفریح -