کوروناوائرس سازش نہیں حقیقت ہے،لوگ ماسک کااستعمال یقینی بنائیں،مرتضیٰ وہاب

کوروناوائرس سازش نہیں حقیقت ہے،لوگ ماسک کااستعمال یقینی بنائیں،مرتضیٰ وہاب
کوروناوائرس سازش نہیں حقیقت ہے،لوگ ماسک کااستعمال یقینی بنائیں،مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کاکہناہے کہ کوروناوائرس سازش نہیں حقیقت ہے،لوگ ویکسین ضرورلگوائیں،ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،

مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب خودتکلیف سے گزرے تولوگوں کوتلقین کررہے ہیں،عمران خان 13 ماہ بعد کوروناسے محفوظ رہنے کاکہہ رہے ہیں،جب ہم کوروناایس اوپیزپرعمل کا کہتے تھے توکپتان مذاق اڑاتے تھے،انہوں نے کہاکہ وفاق کہتاتھاکہ سندھ حکومت معیشت تباہ کررہی ہے، جب وزیراعظم،وفاقی وزراماسک نہیں پہن رہے توعام آدمی کیاکرےگا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ انسدادپولیومہم 4 اپریل تک جاری رہے گی،گزشتہ سال جولائی سے اب تک پولیوکاکوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -