سپریم کورٹ کاایس این جی پی ایل کے لیگل معاملات کا آڈٹ کرانے کا حکم 

سپریم کورٹ کاایس این جی پی ایل کے لیگل معاملات کا آڈٹ کرانے کا حکم 
سپریم کورٹ کاایس این جی پی ایل کے لیگل معاملات کا آڈٹ کرانے کا حکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سوئی ناردرن گیس ملازمین بحالی کیخلاف کیس میں ایس این جی پی ایل کے لیگل معاملات کا آڈٹ کرانے کا حکم دےدیااورسیکرٹری پیٹرولیم سے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سوئی ناردرن گیس ملازمین بحالی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،عدالت ایم ڈی سوئی ناردرن کی لیگل ٹیم پر برہم ہو گئی ، چیف جسٹس نے آپ کا لائسنس منسوخ کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے وکیل عزیز چغتائی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کورٹ روم نمبر ایک چھوڑ دیں، 2018کاکیس فائل ہوا ہے اور آپ کیس داخل کر کے چلے گئے،کیس میں تین وکیل ہیں سب نے پیسے کھائے اور پیش تک نہیں ہوئے،عدالت حکم نہ دیتی تو آپ لوگوں نے اب تک 500 لوگ بھرتی کر لیے ہوتے۔

چیف جسٹس نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں،آپ کے وکیل اور لیگل ٹیم سب بیکار ہیں،ایم ڈی سوئی نادرن گیس علی ہمدانی نے کہاکہ عدالت مجھے کچھ کہنے کی اجازت دے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ نے 5 منٹ پہلے بھی جوائن کیا ہے تو آپ کی ذمہ داری بنتی ہے،آپ اور آپکی ٹیم کا کیا نقصان ہوگا، نقصان تو ریاست کا ہورہا ہے،

سپریم کورٹ نے ایس این جی پی ایل کے لیگل معاملات کا آڈٹ کرانے کا حکم دے دیااورسیکریٹری پیٹرولیم میاں اسد سے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی گئی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ایس این جی پی ایل اپنے قانونی معاملات کو کیوں نظرانداز کر رہا ہے؟ایس این جی پی ایل کی وجہ سے قومی خزانے کا نقصان ہورہا ہے،کئی سال سے ایس این جی پی ایل کے مقدمات زیر التوا پڑے ہیں۔

سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ عدالت کچھ وقت دے کمیٹی تشکیل دیکر معاملات کی تحقیقات کروائیں گے،عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -