پیپلزپارٹی کا مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پر غور
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پر غور شروع کردیاگیا،بلاول بھٹو کے جلد حمزہ شہباز سے رابطے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے پیپلزپارٹی کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حمزہ شہباز مریم نواز کی نسبت معتدل ہیں ،پی ڈی ایم کی سربراہی کمیٹی میں حمزہ شہباز کو شامل کرنے کی تجویزدینے پر غورکیاگیاہے،ذرائع کاکہناہے کہ بلاول بھٹو یہ کہہ چکے کہ پنجاب پر حمزہ شہباز کا حق ہے ،مریم نواز کے سخت بیانیہ کے ساتھ چلنا مشکل ہے ۔