کراچی :شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والابلاول ہاﺅس میں تعینات اہلکارنکلا
کرچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والابلاول ہاﺅس میں تعینات اہلکار نکلا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کاکہناہے کہ شہری کے مطابق فائیو سٹارچورنگی پر اہلکار اس سے موٹرسائیکل چھین رہاتھا،انکشاف ہوا ہے کہ اہلکار نے پکڑے جانے پر خود کو ساﺅتھ انویسٹی گیشن کا افسرظاہر کیا،مبینہ ملزم سکیورٹی زون 2 میں سب انسپکٹر ہے ۔تفتیشی ذرائع کاکہناہے کہ کامران کیساتھ شلوار میں ملبوس ایک شخص موجودتھا، سب انسپکٹر سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔