آئی ایم ایف شرائط کے تحت نئے ٹیکس سسٹم کا اطلاق شروع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف شرائط کے تحت نئے ٹیکس سسٹم کا اطلاق شروع کر دیاگیا،کمپنیوں کو ٹیکس ادائیگی کے بدلے سہولتیں ایکٹو لسٹ پر ہونے سے مشروط کردیا۔
نجی ٹی وی92 نیوز نے ذرائع ایف بی آرکے حوالے سے کہاہے کہ ایکس چینج کمپنیوں کو بینک اکاﺅنٹ سے رقم نکلوانے پر ٹیکس اعشاریہ 15فیصد ادا کرناہوگا، دیگر ٹیکس گزاروں کیلئے یہ شرح اعشاریہ 6 فیصد ہے ، ان کمپنیوں کو سٹیٹ بینک قوانین کے تحت لائسنس لینا اور ایکٹو لسٹ پر ہونا لازم ہے ۔
ذرائع ایف بی آر کاکہناہے کہ ان لینڈریونیوکی جانب سے متعلقہ سرٹیفکیٹ بینک اکاﺅنٹ سے منسلک ہونا لازم ہے،این جی اوز کیلئے بھی یہ طریقہ کار لاگوہوگا، ٹیکس سے استثنیٰ کیلئے ایکٹو لسٹ پر آکر ریٹرن فائل کرنالازم ہوگا۔