اراضی انکوائری: مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے

اراضی انکوائری: مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی اینٹی کرپشن ...
اراضی انکوائری: مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے، اینٹی کرپشن حکام نے دونوں کو دو اپریل کو پھر طلب کرتے ہوئے کہاکہ دو اپریل کو فریق خود پیش ہوں ورنہ پرچہ درج اور گرفتار کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ کو سرکاری اراضی قبضہ انکوائری میں طلب کر رکھا تھا،مائزہ حمید کے سسر،عمر ارشد گجر کے والد ارشد گجر اینٹی کرپشن کے سامنے پیش ہوئے،تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کے منیجر محمد اکرم پیش ہوئے،اینٹی کرپشن حکام نے کہاکہ دو اپریل کو فریق خود پیش ہوں ورنہ پرچہ درج اور گرفتار کیا جائے گا۔