سیف الملوک کھوکھر کو مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت مل گئی

سیف الملوک کھوکھر کو مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت مل گئی
سیف الملوک کھوکھر کو مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے لاہور کے حوالے سے پارٹی کی تنظیم سازی کرلی ہے ،سیف الملوک کھوکھر کو مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت مل گئی،سیف الملوک کھوکھر کو حمزہ شہباز نے صدارت دینے کے حوالے سے آگاہ کردیا ،خواجہ عمران نذیر لاہور کے جنرل سیکرٹری برقراررہیں گے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مریم نواز نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صد بنانے کی سفارش کی تھی ،ملک پرویز12 سال مسلم لیگ ن لاہور کے صدر رہے ،بیماری کے باعث ملک پرویز نے لاہور کی صدارت سے معذرت کرلی تھی ۔