محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا مزید 6 اضلاع میں سکول بند کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا مزید 6 اضلاع میں سکول بند کرنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا مزید 6 اضلاع میں سکول بند کرنے کا فیصلہ

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے مزید چھ  اضلاع میں سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 10 اضلاع میں سکول پہلے ہی بند ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاکہ فیصلہ ان اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا،اضلاع میں خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیر اپر اور ہری پور شامل ہیں،چھ اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک بند رہے گی۔

شہرام خان ترکئی نے کہاکہ جہا ں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -