ن لیگ کے سابق وزیر اور ایم این اے سمیت تین رہنماؤں پر نیا مقدمہ بن گیا

ن لیگ کے سابق وزیر اور ایم این اے سمیت تین رہنماؤں پر نیا مقدمہ بن گیا
ن لیگ کے سابق وزیر اور ایم این اے سمیت تین رہنماؤں پر نیا مقدمہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا، سابق ممبر قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا اور سابق چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل محمد ملک افضل ہنجرا پر اینٹی کرپشن میں پرچہ درج کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ بااثر ملزمان لاشاری والا جنگل پر قبضہ کرکے سرکاری خزانے کو پچیس سال تک سالانہ پانچ کروڑ روپے کا نقصان پہنچاتے رہے، ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے محکمہ مال ، ایرگیشن، اور وائڈ لائف کے عملہ اور افسران پر بھی پرچہ درج کرلیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف ڈی سی مظفر گڑھ امجد شعیب ترین نے ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا اور تمام مفادکنندگان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔ ملزمان پچیس سال سے لاشاری والا جنگل پر قابض تھے۔
لاشاری والا جنگل ہیڈ تونسہ بیراج تحصیل کوٹ ادو میں 3750 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ ملزمان نے متعلقہ پٹواریوں اور دیگر محکموں کے عملے کی ملی بھگت سے پانچ کروڑ کا نقصان سرکاری خزانے کو پہنچایا ۔

مزید :

جرم و انصاف -