سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کے درجنوں علمائے کرام کو عہدوں سے ہٹادیا ، مبینہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کے درجنوں علمائے کرام کو عہدوں سے ہٹادیا ، ...
سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کے درجنوں علمائے کرام کو عہدوں سے ہٹادیا ، مبینہ وجہ بھی سامنے آگئی

  

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کے درجنوں علمائے کرام کو عہدوں سے ہٹادیا ہے۔

سعودی وزارت مذہبی امور نے 54 علمائے کرام اور خطیبوں کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے کام سے روک دیا ہے جبکہ دیگر اداروں کو بھی ان تمام افراد سے کسی بھی قسم کی سرگرمی جاری رکھنے اور تعاون نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے علما کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا، اس کے علاوہ اس فیصلے کا مقصد سعودی معاشرے کو ان افراد کے خیالات اور نظریات سے بچانا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -