چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے چند لمحے بعد گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 6 افراد جاں بحق

چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے چند لمحے بعد گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 6 افراد جاں بحق
چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے چند لمحے بعد گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 6 افراد جاں بحق

  

میکسیکوسٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شمالی امریکی ملک میکسیکو  میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں چھ  افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تباہ  ہونیوالا چھوٹا طیارہ  ایریزونا جارہاتھا جب سرحدی ریاست سونورا میں گر کر تباہ ہوگیا،  چھوٹے سیسنا طیارہ نے سونورا کے شہر ہرموسلو سے اڑان بھری تھی اور اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد  تباہ ہوگیا ، مرنے والوں میں پائلٹ بھی شامل ہے ۔

ریاست کے پراسیکیوٹر افسر نے بتایا کہ تباہی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

مزید :

بین الاقوامی -