کورونا سے متاثرہ ایک اور نومولود بچہ پمز ہسپتال میں داخل

کورونا سے متاثرہ ایک اور نومولود بچہ پمز ہسپتال میں داخل
کورونا سے متاثرہ ایک اور نومولود بچہ پمز ہسپتال میں داخل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پمز ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ نومولودبچہ بھی داخل ہوگیا، سات دن کا بچہ آکسیجن بیڈ پر ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کو پیدائش کے وقت ماں سے کورونا ہوا،ماں کی صحت مستحکم ہے وہ ہسپتال میں داخل نہیں ہے۔ گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں نومولود سے 10سال تک کے 43بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

دوسری جانب پمز ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش کم ہونے لگی ہےہسپتال میں اس وقت 123کورونا مریض آکسیجن بیڈز پر ہیں جبکہ 50مریض ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -