سردار تنویر الیاس متحرک، آزاد کشمیر  میں دوسری پارٹیوں کے اتنے بندے توڑ لیے کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

سردار تنویر الیاس متحرک، آزاد کشمیر  میں دوسری پارٹیوں کے اتنے بندے توڑ لیے ...
سردار تنویر الیاس متحرک، آزاد کشمیر  میں دوسری پارٹیوں کے اتنے بندے توڑ لیے کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

  

مظفر آباد (سید وجی الحسن گردیزی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس خان اور سدہنوتی سے ریجنل جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر  سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ نے دوسری جماعتوں پر ’سیاسی جھاڑو‘ پھیر دیا۔سدہنوتی سے درجنوں اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف آزادکشمیر کے قافلے میں شامل ہوگئیں۔

اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹس کو چیلنج کیا اور کامیاب ہوئے۔یہ تبدیلی آزادکشمیر میں بھی آ کر رہے گی۔ پونچھ شہدا، غازیوں اور غیور لوگوں کی دھرتی ہے جو مستقبل کی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی کردار ادا کرنے جا رہی  ہے۔روایتی منجن نہیں چلے گا، آنکھیں کھول کر دیکھیں لیں کہ لوگ کس کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔مستقبل میں سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ خطہ پونچھ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

تقریب سے تحریک انصاف کے رہنما سردار عبد الحکیم خان، سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار شوکت، سردار ماجد آفتاب، ناصر ایوب خان، ملک خادم خان، نورحسین، سردار شفیق الرحمان، سردار امجد سدوزئی، سردارعبدالرشید خان، ارشدشاکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں ونگ کمانڈر اشرف، سرداراعظم خان، سردارشفاعت، سردار طارق، سردارانوار عاشق، سردار ماجد آفتاب اور ان کا خاندان، ملک راشد، سردارعبدالرشید، امیر افضل، سردار کرامت، سردار محسن جاوید، عثمان خالد، شبیر عباسی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ نے 10 اپریل کو سدہنوتی میں جلسہ عام کرانے کا اعلان کیا اور سردار تنویر الیاس خان کو بطور مہمان خصوصی شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر بالخصوص پونچھ کے نوجوان سردار تنویر الیاس خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو وکٹری سٹینڈ پر لاکھڑا کریں گے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -