آسٹریا میں کورونا کے وار جاری، آج پھر 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

آسٹریا میں کورونا کے وار جاری، آج پھر 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ
آسٹریا میں کورونا کے وار جاری، آج پھر 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

  

ویانا (اکرم باجوہ ) یورپی ملک آسٹریا میں ایک ہی دن میں ایک بار پھر کورونا کے تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق آسٹریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تین ہزار 76 نئے کیسز اور 19 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔  کورونا کے بڑھتے مریضوں کے باعث ہسپتالوں میں  انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بستروں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔

 وزیر صحت روڈلف انشوبر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لوگوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آئیے ہم سب ہسپتالوں اور صحت کی حفاظت کے لئے کام کریں اور  ایسٹر کے وقفے میں مزید احتیاط کریں تاکہ ہم انفیکشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو تبدیل کرسکیں، یہی واحد طریقہ ہے جس سے ہم ہسپتالوں میں رش کو کم  کرسکتے ہیں۔‘

مزید :

کورونا وائرس -