اگر پیپلزپارٹی استعفے نہیں دیتی تو دیگر جماعتوں کو کیا کرنا چاہیے؟ پی ڈی ایم کے لائحہ عمل کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

اگر پیپلزپارٹی استعفے نہیں دیتی تو دیگر جماعتوں کو کیا کرنا چاہیے؟ پی ڈی ایم ...
اگر پیپلزپارٹی استعفے نہیں دیتی تو دیگر جماعتوں کو کیا کرنا چاہیے؟ پی ڈی ایم کے لائحہ عمل کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کی دیگر جماعتوں نے بھی پیپلزپارٹی کے استعفے نہ دینے کی صورت میں استعفے دینے کی مخالفت کردی ہے۔

سما نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شريف اور مولانا فضل الرحمان سميت اکثريت نے اکيلے استعفے نہ دينے کا فيصلہ کيا ہے۔ اکثريت کی رائے ہے کہ پيپلزپارٹی اسمبليوں ميں موجود رہے اور ہم استعفے دے ديں یہ درست اقدام نہيں ہوگا۔اس حوالے مولانا فضل الرحمن اور ن لیگ کے درمیان جاتی عمرہ میں ملاقات کے دوران بات چیت ہوئی تھی۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ جب تک سب استعفے نہیں دیتے تب تک استعفوں کے عمل کو روکا جائے۔

مزید :

قومی -