کورونا وبا کے دوران کرکٹ کا ایک سال،  کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ  دن کھیلنے میں گزارے؟ دلچسپ اعدادوشمار سامنے آگئے

کورونا وبا کے دوران کرکٹ کا ایک سال،  کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ  دن کھیلنے میں ...
کورونا وبا کے دوران کرکٹ کا ایک سال،  کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ  دن کھیلنے میں گزارے؟ دلچسپ اعدادوشمار سامنے آگئے

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وبا کے باعث جہاں دیگر امور زندگی متاثر ہوئے ہیں وہی کھیلوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔کورونا وبا کے دوران کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلی، اس حوالے سے کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے اعداودشمار جاری کیے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے  کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ دن گراؤند میں گزارے۔وہ مجموعی طور پر 74 دن گراؤند میں موجود رہے انہوں نے مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے۔دوسرے نمبر پر پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر44 میچر کھیلے وہ 72 دن گراؤند میں موجود رہے۔تیسرے نمبر پرپاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان موجود ہیں انہوں نے کل 39 میچز کھیلے اور وہ مجموعی طور پر 67 دن گراؤنڈ میں موجود رہے۔چوتھے نمبر پر انگلش وکٹ کیپر جوز بٹلر موجود ہیں انہوں نے اس دوران 32 میچز کھیلے اور وہ 66 دن گراؤنڈ میں موجود رہے۔پانچویں نمبر پر پاکستانی لیگ سپنر زاہد محمود ہیں انہوں نے 34 میچز کھیلے اور 63 دن گراؤنڈ میں موجود رہے۔

In a year hit by the pandemic, Asad Shafiq has been the world's busiest cricketer! More in the fourth edition of our global workload surveys: https://es.pn/2NRY8fG

Posted by ESPNcricinfo on Monday, March 29, 2021

مزید :

کھیل -