عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، کس کو وزیر خزانہ بنایا جارہا ہے؟ اہم خبر آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق عمران خان نے اس حوالے سے عبدالحفیظ شیخ کو آگاہ کردیا ہے جبکہ عبدالحفیظ شیخ کی جگہ صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔عبدالحفیظ شیخ حال ہی سینیٹ الیکشن بھی ہار گئے تھے، اکثریت ہونے کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی جیت گئے تھے جس کے بعد عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں ،تاہم عمران خان کی جانب سے انکو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
واضح رہے کہ حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تیسرے وزیرخزانہ ہونگے،اس سے قبل اسد عمر کو یہ وزارت دی گئی تھی جن کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔