’میری کوشش ہے ناچ گانے کا کلچر توڑنے کے لیے قرآن کلچر متعارف کروائیں ‘ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا بیان

’میری کوشش ہے ناچ گانے کا کلچر توڑنے کے لیے قرآن کلچر متعارف کروائیں ‘ وفاقی ...
’میری کوشش ہے ناچ گانے کا کلچر توڑنے کے لیے قرآن کلچر متعارف کروائیں ‘ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے کام جاری ہے،میری کوشش ہے کہ ناچ گانے کا کلچر توڑنے کیلئے قرآن کلچر متعارف کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو کھانا دینا اور پناہ گاہوں کی تعمیر ریاست مدینہ کی جانب ابتدائی اقدامات ہیں۔

’روز نامہ جنگ‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح پورے رمضان میں ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی کیونکہ ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں ہوا، اس دفعہ بھی مساجد آباد ہوں گی اور ان میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروائیں گے۔نور الحق قادری نے کہا کہ ہم حج کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں، سعودی حکومت جیسے ہی بتائے گی، ان ہی ایس او پیز کے تحت حج کی تیاریاں مکمل کروائیں گے۔

مزید :

قومی -