روپے کی بڑی چھلانگ، ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

روپے کی بڑی چھلانگ، ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
روپے کی بڑی چھلانگ، ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 35 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے سستا ہوکر22 ماہ کی کم ترین سطح 154 روپے پر آگیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق ڈالر کے ساتھ ساتھ  یورو، سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور یو اے ای درہم سمیت بیشتر کرنسیوں کے نرخ بھی گرگئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مزید 43 پیسے کمی ہوگئی، پانچ  روز میں امریکی کرنسی تقریباً 2 روپے سستی ہوچکی ہے۔رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں دو فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -