لڑکی نے 4 ماہ میں 10 کلو وزن کم کرکے لوگوں کو حیران کردیا، یہ سب کیسے کیا؟ آپ بھی جانئے

لڑکی نے 4 ماہ میں 10 کلو وزن کم کرکے لوگوں کو حیران کردیا، یہ سب کیسے کیا؟ آپ ...
لڑکی نے 4 ماہ میں 10 کلو وزن کم کرکے لوگوں کو حیران کردیا، یہ سب کیسے کیا؟ آپ بھی جانئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات جان جوکھوں کا کام ہے لیکن ایک بھارتی لڑکی نے محض 4ماہ میں 10کلوگرام وزن کم کرکے لوگوں کو حیران کر دیا اور اب اس نے اس کا راز بھی دنیا کو بتا دیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تیجال پاریکھ نامی اس لڑکی کی عمر 33سال ہے جو بچے کی پیدائش کے بعد موٹاپے کا شکار ہوئی اور پھر سالہا سال تک اس سے نجات کے لیے جتن کرتی رہی۔ اب وہ اس قدر سلم سمارٹ ہو چکی ہے کہ لوگ اس کو اپنی اصل عمر سے 10سال چھوٹی سمجھنے لگے ہیں اور وہ اسے دیکھ کر کہتے کہ اس کی عمر 23سال کے لگ بھگ ہو گی۔ 

تیجال کا کہنا ہے کہ ”میں دو بچوں کی ماں ہوں۔ ایک وقت آیا کہ میرا وزن 80کلوگرام سے بڑھ گیا ۔ تب میں نے اس میں کمی لانے کا تہیہ کیا۔ میں نے اس کے لیے جو ڈائٹ پلان کی اس میں جو ¿ میری خوراک کا بڑا حصہ رہے۔ میں ناشے میں جو ¿ کا دلیہ، کارن فلیکس کا ایک پیالہ یا مونگ کھاکڑا کھاتی رہی۔ لنچ میں دال چاول، سلاد اور لسی جبکہ ڈنر میں اڈلی، ڈوسا، مونگ دال، سبزیاں، کھچڑی اور براﺅن بریڈ سینڈوچ وغیرہ کھاتی رہی۔ اس ڈائٹ کے ساتھ میں نے جم میں کسرت کرتی رہی۔ ورزش سے پہلے میں 10بادام ، تھوڑی سی کشمش اور بلیک کافی لیتی تھی جبکہ ورزش کے بعد میں ناشتہ کرتی تھی۔چار ماہ اس ڈائٹ اور ورزش کی پلان پر عمل پیرا ہونے کے بعد میرا وزن واپس اس نہج پر پہنچ گیا ہے جہاں ماں بننے سے پہلے تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -