خواتین کامیڈینز کو سٹیج پر کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟معروف جوڑی کا انتہائی شرمناک انکشاف

خواتین کامیڈینز کو سٹیج پر کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟معروف جوڑی کا ...
خواتین کامیڈینز کو سٹیج پر کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟معروف جوڑی کا انتہائی شرمناک انکشاف
سورس: Instagram/misskaterinar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کامیڈین لوگوں کو ہنسانے کے لیے گاہے جنسیت پر مبنی جملوں کا بھی سہارا لیتے ہیں لیکن خواتین کامیڈینز کو اس حوالے سے کیا کچھ سننا اور برداشت کرنا پڑتا ہے؟ جوڑی میں کامیڈی کرنے والی لڑکیوں ’کیٹ اینڈ کیٹ‘ نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے شرمناک انکشافات کر ڈالے ہیں۔ 
ڈیلی سٹار کے مطابق کیٹ اینڈ کیٹ نے بتایا ہے کہ جب وہ سٹیج پر پرفارم کر رہی ہوتی ہیں تو انہیں مردوں کی طرف سے انتہائی شرمناک فقرے سننے کو ملتے ہیں مثال کے طور پر کوئی چیختا ہے کہ اپنی چھاتیاں دکھاﺅ اور کوئی کہتا ہے کہ جسمانی تعلق قائم کرنے کے عوض کتنے پیسے لو گی؟
کیٹ اینڈ کیٹ نے بتایا کہ مرد حاضرین ہم پر ایسے قبیح فقرے کسنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ جب ایک مرد کوئی ایسا فقرہ کستا ہے تو باقی مرد اس پر قہقہے لگانا شروع کر دیتے ہیں اور اس کی حوصلہ افزائی شروع ہو جاتی ہے اور ہمیں ایسے ماحول میں ہی پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ کیٹ رونسن کا کہنا تھا کہ ”مرد کامیڈینز اگرچہ جنسیت پر مبنی جملے بھی بولتے ہیں، اس کے باوجود انہیں ایسی باتیں نہیں سننا پڑتیں۔ یہ صرف ہم دونوں کے ساتھ ہی نہیں ہوتا بلکہ کامیڈی کے شعبے سے وابستہ ہر خاتون کو یہ سننا پڑتا ہے۔ “ کیٹ رونسن کی ساتھی کیترینا رابنسن کا کہنا تھا کہ ”ایک میں پرفارم کرکے سٹیج سے اتری تو ایک آدمی میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ تم بہت اچھی کامیڈین ہو لیکن انڈسٹری میں تم کامیاب نہیں ہو سکو گی۔ میں نے پوچھا کیوں؟ تو کہنے لگا کہ تم بہت خوبصورت ہو اور خوبصورت لڑکیاں کامیڈی نہیں کرتیں۔تم جیسی لڑکی کو گلیمر ماڈلنگ کرنی چاہیے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -