کیا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات ہوگی؟ وزیر خارجہ نے واضح کردیا 

کیا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سے ...
کیا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات ہوگی؟ وزیر خارجہ نے واضح کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر بہت سی ملاقاتیں متوقع ہیں لیکن بھارتی ہم منصب سے کوئی ملاقات طے نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ایران ،قازقستان اور تاجکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ میری ملاقاتیں طے ہیں،ہر ملاقات میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ میری اولین ترجیح ہوتی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری ترک وزیر خارجہ کے ساتھ ملا قات بہت سود مند رہی ،مسئلہ کشمیر ہو یا فیٹف فورم ہو ہمیں ہمیشہ ترکی کی حمایت حاصل رہی ہے ،ترک قیادت کے ساتھ ملاقات ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتی ہے ۔

مزید :

قومی -