عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا، حکومتی موقف سامنے آگیا

عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا، حکومتی موقف سامنے آگیا
عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا، حکومتی موقف سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرا طلاعات شبلی فراز نے تصدیق کی ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو تبدیل کردیا گیا ہے انکو مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم  عمران خان نے نئی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے،وزارتوں کے حوالے سے حتمی چیزیں کل تک سامنے آجائیں گی۔حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حماد اظہر کو ٹاسک دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے فنانس کے حوالے سے نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔ حفیظ شیخ کے مستقبل کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے  اس حوالے سے کچھ علم نہیں مگر وہ وزیر نہیں رہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -