اگلے ماہ ویکسین کی کتنی خوراکیں پاکستان آ رہی ہیں؟ ایسی خوشخبری کہ آپ بھی شکر ادا کریں گے

اگلے ماہ ویکسین کی کتنی خوراکیں پاکستان آ رہی ہیں؟ ایسی خوشخبری کہ آپ بھی ...
اگلے ماہ ویکسین کی کتنی خوراکیں پاکستان آ رہی ہیں؟ ایسی خوشخبری کہ آپ بھی شکر ادا کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ کین سائنو کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ خیال رہے کہ اب تک سامنے آنے والی ویکسینز میں سے کین سائنو واحد ویکسین ہے جو ایک خوراک پر  مشتمل ہے ۔  کورونا سے بچاؤ کیلئے باقی تمام ویکسینز کی دو خوراکیں لینا پڑتی ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ چینی ویکسین کی پوری دنیا میں تعریف کی جا رہی ہے، چین مزید 10 لاکھ کین سائنو اور سائنو فارم ویکسین پاکستان بھیج رہا ہے۔ اگلے ماہ کین سائنو  ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان آ جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی، پرسوں سے بزرگوں کو گھروں میں جا کر ویکسین لگائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق جن علاقوں میں کورونا  کیسز کی شرح 12 فیصد ہے وہاں ہر قسم کی پابندیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ ہر قسم کی تفریح گاہوں پر بھی  پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -