جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی پاکستانی ورکروں سے خصوصی بات چیت

جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی پاکستانی ورکروں ...
جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی پاکستانی ورکروں سے خصوصی بات چیت

  

 سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارتخانے نے ورکروں کے لئے ایک آن لائن فورم کا اہتمام کیا۔ اس فورم نے کارکنوں کو سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمد عادل خان سے براہ راست بات چیت کا موقع فراہم کیا۔ آن لائن فورم میں پاکستانی کارکنوں نے اپنے تحفظات ، مشورے اور شکایات سفیر پاکستان اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کے ساتھ شیئر کیں۔ کوریا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے آئندہ بھی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اس طرح کی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کوریا میں موجود پاکستانی ورکروں نے سفارت خانے کے اس کاوش کو سراہتے ہوئے سفیر پاکستان اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح آپس میں رابطے میں رہنے کی ضرورت پر زوردیا۔

مزید :

تارکین پاکستان -