بالی ووڈ ادا کارہ فاطمہ ثنا شیخ کو بھی کورونا ہو گیا 

بالی ووڈ ادا کارہ فاطمہ ثنا شیخ کو بھی کورونا ہو گیا 
بالی ووڈ ادا کارہ فاطمہ ثنا شیخ کو بھی کورونا ہو گیا 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لا ئن)بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر انہوں نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں ۔انہوں نے لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور تمام تر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے خیریت دریافت کرنے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں وبائی مرض سے محفوظ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید :

تفریح -