’نواز شریف ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں‘ مفتاح اسماعیل کا دعویٰ، ساتھ بیٹھی نفیسہ شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑجائیں

’نواز شریف ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں‘ مفتاح اسماعیل کا دعویٰ، ساتھ بیٹھی ...
’نواز شریف ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں‘ مفتاح اسماعیل کا دعویٰ، ساتھ بیٹھی نفیسہ شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑجائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر قرار دیا تو پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے انہیں دلچسپ جواب دے دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بحث کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  ملک میں سب سے بڑے لیڈر نواز شریف ہیں جس پرپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے  جواب دیا کہ ملک کا سب سے بڑا لیڈر پاکستان میں نہیں  ہے، وہ ملک میں نہیں برطانیہ میں بڑے لیڈر ہیں جو پاکستان نہیں آ رہے ۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ مریم نواز پہلے بتادیں کہ وہ کون سے اصول ہیں جن پر وہ کھڑی ہیں ، کیا یہ وہ اصول ہیں جن پر انہوں نے نواز شریف کو باہر بھجوایا، کیا یہ وہ اصول ہیں جن پر انہوں نے پنجاب میں مک مکا کیا، کیا یہ اصول چھانگا مانگا والے ہیں  یا ماضی کی تلخ حقیقت والے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وہ ن لیگ پر الزام نہیں لگا رہیں بلکہ سوال پوچھ رہی ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے کیسا رویہ اپنا  یا گیا ہے وہ سب نے دیکھ ہی لیا ہے۔ ایک لیڈر کبھی تلخ پوزیشن نہیں لیتا وہ  کوئی نہ کوئی ونڈو کھلی رکھتا ہے۔

مزید :

قومی -