ہونڈا کمپنی نے ایک بار پھر موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

ہونڈا کمپنی نے ایک بار پھر موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا
ہونڈا کمپنی نے ایک بار پھر موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہونڈا کمپنی نے رواں سال تیسری بار موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق یکم اپریل سے سی ڈی 70، سی بی 150 ایف سمیت  موٹرسائیکلیں دو  ہزار روپے تک مہنگی ملیں گی۔کمپنی اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ہزار اور فروری میں 3400 روپے تک  کا اضافہ کرچکی ہے۔

قیمتوں میں نئے اضافے سے اٹلس ہونڈا کی سی بی 150 ایف 2 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی سی ڈی 70 کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کے نرخ 82 ہزار 900 روپے ہوگئے۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھا کر 88 ہزار 900، پرائیڈر 100 سی سی کے نرخ ایک ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 مقرر کئے گئے ہیں۔سی جی 125، سی جی 125 ایس۔ایس ای اور سی بی 125 ایف۔ایس ای کی قیمتوں میں بھی 1600 روپے اضافہ کردیا، جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب ایک لاکھ 36 ہزار 50، ایک لاکھ 64 ہزار 500 اور ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے ہوگئے ہیں۔

مزید :

قومی -