فیڈر بنانے میں دیر کرنے پر مالکان نے 10سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیڈر بنانے میں دیر کرنے پر مالکان نے 10سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ ...
 فیڈر بنانے میں دیر کرنے پر مالکان نے 10سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر خوار بچی کے لیے فیڈر بنانے میں دیر کرنے پر مالکان نے 10سالہ گھریلوملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق تشدد سے گھریلو ملازمہ کے چہرے پر نیل پڑ گئے ۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور بچی کو تحویل میں لینے کا حکم دیا جبکہ تشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کی بہن کا کہنا ہے کہ خالد نامی شخص ان کی بہن کو دیکھ بھال کے کام کیلئے 3 ہزار روپے مہینے پر ملتان لے گیا تھا ، تشدد کے بعد مالکان بچی کو اس کے گھر چھوڑ  گئے ہیں ۔