عارف علوی اور پرویز خٹک کورونا میں مبتلا، 4 روز قبل یوم پاکستان کی پریڈ میں ان کے قریب کون کون موجود تھا؟ پریشان کن خبر آگئی

عارف علوی اور پرویز خٹک کورونا میں مبتلا، 4 روز قبل یوم پاکستان کی پریڈ میں ان ...
عارف علوی اور پرویز خٹک کورونا میں مبتلا، 4 روز قبل یوم پاکستان کی پریڈ میں ان کے قریب کون کون موجود تھا؟ پریشان کن خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  صدرِ مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، انہوں نے چار روز قبل 25 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کی تھی۔  واضح رہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے یوم پاکستان کی پریڈ 23 کی بجائے 25 مارچ کو کی گئی تھی۔

صدرِ مملکت  عارف علوی یوم پاکستان کی پریڈ میں سلامی کے چبوترے پر بیٹھے تو ان کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا،  چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی،  ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  بھی موجود تھے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پریڈ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔

سلامی کے چبوترے پر موجود قیادت سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے براجمان تھی تاہم یہاں موجود تمام لوگوں نے ہی ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ صدر مملکت نے جیپ میں کھڑے ہو کر سلامی لی تو اس وقت بھی انہوں نے ماسک نہیں لگا رکھا تھا جبکہ ان کے ساتھ جیپ میں موجود آرمی کے جوانواں  نے بھی ماسک نہیں لگا رکھے تھے۔ 

یوم پاکستان پریڈ کے چار روز بعد صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر دفاع کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں جبکہ صدرِ مملکت کی اہلیہ کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ عارف علوی اور وزیر دفاع کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے حوالے سے بھی تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ ابھی تک سرکاری سطح پر سروسز چیفس کی کورونا رپورٹس کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Images from Pakistan Day Parade, Shakarparian Parade Ground. President Dr. Arif Alvi in his speech said Pakistan...

Posted by The President of Pakistan on Thursday, March 25, 2021

مزید :

قومی -دفاع وطن -