’جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دوں وہ نمبر ون بن جاتی ہے‘ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی عجیب عادت

’جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دوں وہ نمبر ون بن جاتی ہے‘ بالی ووڈ اداکار عامر ...
’جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دوں وہ نمبر ون بن جاتی ہے‘ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی عجیب عادت

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دیں وہ نمبر ون بن جاتی ہے۔بھارتی چینل کے پروگرام میں بالی ووڈ ہدایت کار فرح خان نے انکشاف کیا کہ عامر خان سیٹ پر موجود ہر نئے شخص کو کہتے ہیں ’اپنا ہاتھ دکھاو، میں تمہاری ہاتھ کی لکیریں پڑھ کر بتاتا ہوں اور جیسے ہی وہ شخص اپنا ہاتھ آگے بڑھاتا ہے، عامر خان اس پر تھوک دیتا ہے‘۔جب عامر خان سے یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’میں نے جس جس ہیروئن کے ہاتھ پر تھوکا ہے وہ نمبر ون بن گئیں‘۔

مزید :

تفریح -