مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے ویکسین لگوانے والی اداکارہ عفت عمر کا ردعمل بھی آگیا

مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے ویکسین لگوانے والی اداکارہ عفت عمر کا ردعمل ...
مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے ویکسین لگوانے والی اداکارہ عفت عمر کا ردعمل بھی آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے اور اثر ورسوخ استعمال کرکے ویکسین لگانے کی خبرپر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ یہ کورونا ویکسین نہیں بلکہ Cansino ٹرائل ویکسین کا شاٹ تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں اس چیز کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ یہ کورونا ویکسین نہیں بلکے Cansino ویکسین کا ٹرائل شاٹ تھا جو کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا یہ غیر قانونی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے خبر دی تھی کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے محکمہ صحت کے عملے کو گھر بلایا اور اپنے رشتے داروں کو کورونا ویکسین لگوائی،کورونا ویکسین لگوانے والوں میں اداکارہ عفت عمر بھی شامل تھیں۔

تاہم اپنی ٹویٹ کے جواب میں صارفین کے رد عمل کے بعد انہوں نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ جس ویکسین کا ذکر عفت عمر کررہی ہیں اسکا تو دوسرا شاٹ لگتا نہیں وہ سنگل شاٹ ہے۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان میں کین سائنو ویکسین کے ٹرائل ہوئے تھے جو فروری میں ختم ہوچکے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ  اگر ٹرائل فروری کے شروع میں ختم ہوگئے تھے تو مارچ کے آخر میں ٹرائل والی ویکسین کیسے لگوا لی گئی؟

مزید :

قومی -