’لنڈے کے ان لبرلز کے کرتوت اخلاق سے گرے ہوئے ہیں‘ عفت عمر کے ویکسین لگوانے پر شہباز گل برس پڑے

’لنڈے کے ان لبرلز کے کرتوت اخلاق سے گرے ہوئے ہیں‘ عفت عمر کے ویکسین لگوانے ...
’لنڈے کے ان لبرلز کے کرتوت اخلاق سے گرے ہوئے ہیں‘ عفت عمر کے ویکسین لگوانے پر شہباز گل برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے اداکارہ عفت عمر کو میرٹ سے ہٹ کر ویکسین لگوانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے عفت عمر کے ویکسین لگوانے کے حوالے سے ٹوئٹر پر لکھا ’ شرمناک حرکت ہے اس بی بی  کی۔  یہ جعلی لنڈے کے لبرل صرف گالی گلوچ کرنے تک لبرل ہیں۔ ویسے ان کے نہ کوئی اخلاقیات ہیں نہ ہی کوئی شرم حیا ہے انکو۔ باتیں ان کی سنو تو لگتا ہے اس سے بڑا کوئی قانون پسند نہیں اور کرتوت ان کے اس قدر اخلاق سے گرے ہوئے۔‘

خیال رہے کہ اداکارہ عفت عمر نے ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے گھر پر کورونا ویکسین لگوائی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ابھی تک ہیلتھ کیئر ورکز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہی ویکسین لگائی جا رہی ہے لیکن وفاقی وزیر نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی رشتہ داروں کو اپنے گھر پر ویکسین لگوائی۔ طارق بشیر چیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے  کہ انہوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ٹرائل کیلئے ملنے والی ویکسین لگوائی ہے لیکن یہاں یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان میں کین سائنو ویکسین کے ٹرائل ہوئے تھے جو فروری میں ختم ہوچکے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ  اگر ٹرائل فروری کے شروع میں ختم ہوگئے تھے تو مارچ کے آخر میں ٹرائل والی ویکسین کیسے لگوا لی گئی؟

مزید :

قومی -