متحدہ عرب امارات کے کاروں کے شوقین ارب پتی شیخ نے دنیا کی سب سے بڑی ’ہمرایچ ون‘ گاڑی بنا ڈالی

متحدہ عرب امارات کے کاروں کے شوقین ارب پتی شیخ نے دنیا کی سب سے بڑی ’ہمرایچ ...
متحدہ عرب امارات کے کاروں کے شوقین ارب پتی شیخ نے دنیا کی سب سے بڑی ’ہمرایچ ون‘ گاڑی بنا ڈالی

  

 دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے کاروں کے شوقین ارب پتی شیخ نے دنیا کی سب سے بڑی ’ہمرایچ ون‘ گاڑی بنا ڈالی۔ دی سن کے مطابق شیخ حمد بن حمدان آل نہیان کی یہ ہمر ایچ ون 21.6فٹ اونچی ہے، جس کے اندر دو منزلیں بنائی گئی ہیں۔ بالائی منزل میں جانے کے لیے گاڑی کے اندر سیڑھیاں موجود ہیں۔ گاڑی میں ایک ٹوائلٹ اور ایک مہمان کے لیے الگ جگہ بنائی گئی ہے۔ اس سب کچھ کے باوجود گاڑی مکمل طور پر ڈرائیو کرنے کے قابل ہے۔

اس گاڑی کا سائز اس قدر زیادہ ہے کہ اسی ماڈل کی روایتی گاڑی کی بلندی اس کے ٹائروں کے برابر بھی نہیں پہنچتی۔ اس گاڑی کی لمبائی 46فٹ اور چوڑائی 20فٹ ہے۔ گاڑی کے مالک شیخ حمد بن حمدان آل نہیان متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے فرد ہیں اور گاڑیوں کے اس قدر شوقین ہیں کہ ان کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ فور بائی فور گاڑیاں رکھنے کا ریکارڈ ہے اور ان کا نام اس حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہیں۔ ان کے پاس 718فور بائی طور گاڑیوں کی کولیکشن ہے۔ 

شیخ حمد بن حمدان کی یہ نئی ہمر ایچ ون گاڑی امریکی فوج کی ’ایل اے آر سی۔ ایل ایکس سٹیل ہلڈ کارگو وہیل‘ کے فریم پر بنائی گئی ہے۔ یہ دیو قامت گاڑی 4ڈیزل انجنوں پر چلتی ہے اور زیادہ سے زیادہ 32کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔ یہ نارمل ہمر ایچ ون سے سکیل کے لحا ظ سے تین گنا اور حجم کے لحاظ سے 27گنا بڑی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -سائنس اور ٹیکنالوجی -